دریاے سندھ کاپانی کون چوری کرتا؟تحقیقاتی ٹیم نے پتہ لگالیا

دریاے سندھ کاپانی کون چوری کرتا؟تحقیقاتی ٹیم نے پتہ لگالیا


کراچی(24نیوز) دریاے سندھ کاپانی کہاں غائب ہوتاہے؟ارسانے پتہ لگا لیا، بشام اور تربیلا ڈیم کے درمیان پانی کے بہاؤمیں مداخلت کا ذمہ دار کون نکلا?

 ارسا کی تحقیقاتی ٹیم نے دریا سندھ کے پانی چوری کی حقائق پر منبی رپورٹ مرتب کر لی، رپورٹ کے مطابق واپڈا پن بجلی کی پیداوار کے لیے تربیلا ڈیم کے مقام پر پانی کی آمد کم ظاہر کرتا ہے، دریاے سندھ میں بشام اور تربیلا کے مقامات پر پانی کے بہاؤ میں ہزاروں کیوسک کا فرق ہے، واپڈا نے بشام کے مقام پر پانی ماپنے والا پیمانہ خراب کر رکھا ہے۔

 صوبہ سندھ نے دریاے سندھ کے پانی میں مداخلت پر اعتراض اٹھایا تھا، پانی کا  بہاؤ کم ظاہر کرنے سے سندھ کو پانی کا پورا حصہ نہیں ملتا،  واپڈا پن بجلی کی پیداوار کے لیے تربیلا ڈیم کے مقام پر پانی کی آمد کم ظاہر کرتا ہے ،ارسا نے دریاے سندھ کا پانی غائب ہونے پر واپڈا کو طلب کر لیا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER