کثیرالملکی بحری مشق’امن 19‘ کےتیسرے روز بھی مختلف سرگرمیاں جاری

کثیرالملکی بحری مشق’امن 19‘ کےتیسرے روز بھی مختلف سرگرمیاں جاری


کراچی (24 نیوز) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے پاک بحریہ کی مشق امن 19 کے تیسرے روز برطانیہ، ترکی، چین، اور آسٹریلیا ،عمان، ملائشیا، اٹلی اور سری لنکا کے بحری جہازوں کا دورہ کی.

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کی جہازوں پر آمد کے موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ امیرالبحر نے مشق میں شریک غیر ملکی جہازوں کے کمانڈنگ افسران اور عملے سے ملاقاتیں کیں،چیف آف نیول اسٹاف کو مشقوں میں شریک ممالک کے جہازوں پر خصوصی بریفنگ دی گئی۔ میرالبحر نے جہازوں کے دورے کے دوران وہاں موجود غیرملکی میڈیا کے سوالوں کے جواب بھی دیئے۔ ایڈمرل عباسی نے مشق میں شرکت اور باہمی تعاون کے فروغ پر تمام شریک ممالک کے نمائندگان کا شکریہ ادا کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer