سازشی عناصر مل کر بھی مسلم لیگ ن کا مقابلہ نہیں کر سکے: مریم نواز


لاہور (24 نیوز) مریم نواز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تمام سازشی عناصر مل کر بھی عوامی عدالت میں مسلم لیگ ن کا مقابلہ نہیں کر سکے۔

چکوال کے انتخابات نے مریم نواز کو سوشل میڈیا پر ایکٹو کر دیا۔ مریم نواز نے چکوال کے ضمنی انتخابات کا نتیجہ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیر کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس کو اللہ اور عوام پلس کر دیں اس کو کوئی مائینس نہیں کر سکتا۔

مریم نواز نے مخالفین کو للکارتے ہوئے کہا کہ روک سکو تو روک لو۔ عوامی عدالت نے آج پھر فیصلہ دے دیا ہے کہ اہل کون ہے اور نا اہل کون۔

واضح رہے کہ غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی پی 20 چکوال ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے امیدوار حیدر سلطان نے پی ٹی آئی کے طارق افضل کو 29953 ووٹوں سے شکست دیدی۔ ن لیگی کارکنوں کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 20 مسلم لیگ نواز کے لیاقت علی خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ پولنگ کے دوران رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے سیکیورٹی فرائض انجام دیئے۔