وزیراعلیٰ پنجاب کی چوہدری نثار سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ پنجاب کی چوہدری نثار سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال


لاہور (24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر چودھری نثار علی خان کی ملاقات۔ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفیٰ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی سابق وفاقی وزیر چودھری نثار علی خان سے ملاقات کے دوران ملکی صورتحال اور پارٹی پالیسی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفیٰ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کیا جارہا ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت محض دعوے نہیں بلکہ عملی طور پر عوام کی خدمت کررہی ہے۔ عام آدمی کی بہتری کے لیے کام کرتے رہیں گے۔