ٹرمپ کا بے وقوفانہ طرز حکومت پر امریکی بھی فکرمند

ٹرمپ کا بے وقوفانہ طرز حکومت پر امریکی بھی فکرمند


واشنگٹن(24نیوز)ٹرمپ کے بے وقوفانہ طرز حکمرانی پر امریکا کے اندر سے بھی آوازیں اٹھنے لگی، امریکی اخبار دی بلیڈ کا ٹرمپ کو مشورہ ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے اتحاد ختم کرکے گھاٹے کا سودا نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق ٹرمپ کی بے وقوفانہ طرز حکمرانی کی وجہ سے  دوسرے ملکوں کے ساتھ امریکا کے اندر سے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اٹھے والی آوازوں میں شدت آتی جاری ہے۔ امریکی اخبار دی بلیڈ اپنے اداریہ میں لکھتا ہے کہ امریکی صدر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے اتحاد ختم کرکے گھاٹے کا سودا نہ کریں۔امداد ختم کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں کیونکہ اگر پاکستان کا اتحاد نہ رہا تو امریکا کو افغانستان میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا ہو گا۔ اخبار نے امریکی تھنک ٹینکس اور انتظامیہ کی توجہ ٹرمپ کی طرف سے جاری ہونے والے اشتعال انگیز بیانات کی طرف بھی دلائی اور انہیں امریکا کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔

دوسری جانب چینی جریدہ گلوبل ٹائمز کے مطابق اگر پاکستان کے مفادات اور سلامتی کو یقینی نہ بنایا گیا تو علاقہ میں کبھی امن نہیں آئے گا۔ کیونکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستانی تعاون کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی ہے۔