کراچی : بلدیاتی حکومت جاگ گئی, شہر کی خوبصورتی کے لئے اقدمات


کراچی (24نیوز) بلدیاتی حکومت کو کراچی کی خوبصورتی کا خیال آگیا،شہر کے چوراہوں کی تزئین و آرائش کا تحفہ شہریوں کو دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی بلدیاتی حکومت کو شہر کی خوبصورتی کا خیال آگیا۔  بلدیاتی مسائل حل کرنے کے اقدامات تو نہ کئے گئے البتہ شہر کے چوراہوں کی تزین و آرائش شروع کردی گئی ہے۔ابتدائی مرحلے میں حسن اسکوائر کے چوراہے کو خوبصورت پھولوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمی کے اقدام کو سراہتے ہیں تاہم شہر کے درینہ مسائل کو حل کرنے کے لئے بھی اقدامات کی ضروت ہے۔

بلدیہ عظمی کی جانب سے دھول اور مٹی سے اٹے چوراہوں کو خوبصورت بنانے کے لئے موسم کی مناسبت سے پھولوں کو خوبصورت ترتیب سے سجایا گیا ہے جو خوشنما لگنے کے ساتھ شہریوں کے مزاج پر بھی مثبت اثرات مرتب کررہا ہے۔