بھارتی ایئر ہوسٹس لاکھوں ڈالر اسمگل کرتے ہوئے گرفتار

بھارتی ایئر ہوسٹس لاکھوں ڈالر اسمگل کرتے ہوئے گرفتار


نئی دہلی (24نیوز) بھارتی فضائی کمپنی کی ایئر ہوسٹس لاکھوں ڈالر بیرون ملک اسمگل کرتے ہوئےگرفتار کر لی گئی، ایئر ہوسٹس ایجنٹ کے لیے کام کرتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ایئر ہوسٹس لاکھوں ڈالر اسمگل کرتے گرفتار کر لی گئی، بیرون ملک جانے والی پرواز میں ڈائریکٹر ریونیو انٹیلی جنس نے ایئر ہوسٹس کے قبضے سے ڈالرز سے بھرا بیگ قبضے میں لے کر اسے گرفتار کرلیا۔تقریباً پانچ لاکھ ڈالرز جو بھارتی کرنسی میں مالیت تین کروڑ روپے ہیں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔

ملزمہ نے بتایا کہ وہ ایک ایجنٹ کے لیے کام کررہی تھیں جو اسے معقول معاوضہ دیتا تھا اور بتایا کہ دھندے میں وہ اکیلی نہیں بلکہ کئی دیگر ایئر ہوسٹس بھی ملوث ہیں۔