ویلنگٹن اور نیلسن میں شکست کے بعد قومی ٹیم ڈونیڈن پہنچ گئی


ویلنگٹن (24نیوز)ویلنگٹن اور نیلسن میں شکست کے بعد قومی ٹیم ڈونیڈن پہنچ گئی ،ڈونیڈن پہنچنے پر کاپا ہاگا گروپ نے روایتی انداز میں قومی ٹیم کا استقبال کیا گیا،بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا بھی شعیب ملک اور قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے نیوزی لینڈ پہنچ گئی ۔

ذرائع کے مطابق ویلنگٹن اور نیلسن میں شکست کے زخم کھانے کے بعد سیریز میں کم بیک کر نے کا عزم لئے قومی ٹیم نیلسن نے ڈونیڈن پہنچ گئی، ڈونیڈن ائیر پورٹ پر شاہینوں کا فقید المثال استقبال کیا گیا ۔

کنگزاینڈ کوئینز ہائی اسکول کے طلبا کے گروپ کاپا ہاگا نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کا استقبال کیا  ،قومی کھلاڑی ائیر پورٹ پر سکول کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں ۔

سیریز کے پہلے دومیچوں میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اپنے خاوند شعیب ملک اور قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے نیوزی لینڈ پہنچ گئی ہیں ۔

ثانیہ مرزا پاکستان ٹیم کے میچز دیکھنے کے علاوہ نیوزی لینڈ میں فٹنس بحالی پروگرام میں بھی حصہ لیں گی ،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے 13 جنوری کو ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔