چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے زینب قتل واقعہ کا ازخود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے زینب قتل واقعہ کا ازخود نوٹس لے لیا


اسلام آباد (24 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے زینب کے والدین کی پکار سنتے ہوئے بچی کے قتل کے واقعے پر ازخود نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے زینب کے قتل کے واقعے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔

زینب کے والدین نے آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی اپیل کی تھی، جس پر میاں ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے واقعے کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہدایت کر دی ہے۔

چیف منسٹر پنجاب شہباز شریف اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے بھی واقعے کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

واضح رہے کہ زینب کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا تھا۔