بندوق، دھونس اور دھاندلی کی سیاست دفن ہو چکی: بلاول بھٹو

بندوق، دھونس اور دھاندلی کی سیاست دفن ہو چکی: بلاول بھٹو


کراچی (24 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کے لئے 2018 انتخابات آخری ہونگے۔ بندوق، دھونس اور دھاندلی کی سیاست دفن ہو چکی ہے۔

کراچی بلاول ہاوس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں پارٹی کی کراچی ایگزیکٹو کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سعید غنی، جاوید ناگوری، شہلا رضا، راجہ عبدلرزاق، سلمان عبداللہ مراد اور دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ ماضی میں ذاتی مفاد کے لئے کراچی میں لسانیت اور فرقہ پرستی کو ہوا دی گئی، روز روز زبردستی ہڑتالیں کرکے شہر کی معشیت تباہ کی گئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ شہر قائد کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کے لئے 2018 انتخابات آخری ہونگے۔ بندوق، دھونس اور دھاندلی کی سیاست دفن ہو چکی ہے۔

دوسری جانب بلاول بھٹو نے سینیٹر سلیم مانڈویوالا کی اہلیہ کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے تھرپارکر اور میرپور خاص کے رہنماؤں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کی۔