معاشی محاذ پر پاکستان کیلئے اچھی خبر

معاشی محاذ پر پاکستان کیلئے اچھی خبر


سڈنی (24نیوز) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نےپہلی بار منی لانڈرنگ  اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے حوالے سےپاکستان کےاقدامات پر اطمینان کااظہارکیاہے۔ 

پاکستان کی طرف سےایف اے ٹی ایف کےسڈنی میں ہونے والےاجلاس میں عمل درآمد رپورٹ پیش کی گئی۔ پاکستانی وفدنےمنی لانڈرنگ  اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے  کےلیےاقدامات سےآگاہ کیا۔ پاکستانی وفد کا کہنا ہے کہ نئی حکومت نے ایسے تمام اقدامات اٹھائے جن کا ایف اے ٹی ایف تقاضا کرتا رہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ پیرس میں ایف اے ٹی ایف اجلاس میں اس رپورٹ  کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔

مئی کے مہینے میں ایف اے ٹی ایف کا ایک اور اجلاس سری لنکا یا سڈنی میں ہو گا۔اس وقت تک پاکستان کو مزید 26نکات پر عمل درآمد کرنے کا کہا گیا ہے۔ مئی میں ہونے والے اجلاس میں ستمبر کے اجلا س کے لئے سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔