پی ٹی آئی نے آصف زرداری کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے


اسلام آباد( 24نیوز ) پیپلز پارٹی کا دباﺅ کام کرگیا، پی ٹی آئی نے آصف زرداری کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے،تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کے صدر اور رکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست واپس لے لی۔

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے آصف علی زرداری کے خلاف 20 دسمبر کو الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ نیویارک میں اپارٹمنٹ چھپانے پر انہیں نااہل کیا جائے،خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن میں دائر اپنی درخواست اب واپس لے لی اور کہا ہے کہ آصف زرداری کے خلاف سپریم کورٹ جانا چاہتا ہوں۔

خرم شیر زمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمیں ایسے شواہد مل گئے ہیں جو صرف اعلیٰ فورم پر پیش کریں گے،الیکشن کمیشن نے درخواست واپس لیے جانے پر مقدمہ خارج کردیا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بینچ نے 27 دسمبر کو خرم شیر زمان کی درخواست کا جائزہ لے کر اس پر ابتدائی سماعت کی منظوری دی تھی تاہم اب ان کی جانب سے درخواست واپس لے لی گئی ہے۔