لمبی زندگی چاہیئے ؟؟ تو یہ نسخہ آزمائیے

لمبی زندگی چاہیئے ؟؟ تو یہ نسخہ آزمائیے


لاہور( 24نیوز )ہربندے کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ زندگی جئے،خوش رہے اور کوئی بیماری ،کوئی بھی مصیبت اس کے پاس سے نہ پھٹکے،وہ ایسی راحتیں پانے کیلئے ڈاکٹروں،گنڈے تعویز دینے والے عاملوں کے پاس جاتا ہے،دل کا سکون پانے کیلئے مختلف محفلوں کا سہارا لیتا ہے۔

ان تما م چیزوں کو پانے کیلئے ایک نسخہ مارکیٹ میں موجود ہے جسے اپنا کر سب خوش خوش زندگی گزار سکیں گے،کہتے ہیں سیرو سیاحت کرنے والا کبھی بوڑھا نہیں ہوتا،جی ہاں یہ سچ ہے،آپ بھی کچھ نہیں کرسکتے تو باہرنکلو، دنیا کو دیکھو ،اس سے سیکھو، کائنات کی بناوٹ پرغورکرو، گاڑی نہیں تو پیدل ہی نکل پڑو۔

روزانہ پیدل چلنے سے صحت اچھی رہتی ہے، ورزش کرنے سے دل تندرست ورنہ ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے،گھومنے پھرنے والے لوگ زیادہ جوان نظر آتے ہیں۔

دوسری جگہوں کے بارے میں سیکھنا انسان کو ذہین بناتا ہے،دماغ کی نشوونما ہوتی ہے،نیا ماحول اور تجربات ہمارے دماغ کے تاروں کو دوبارہ جوڑ دیتے ہیں،سفر سے آپ بہترین کارکردگی دکھا پاتے ہیں،گھومنے کا شوق کارکردگی کو بہتر بناتا ہے،آرام دہ ذہن مسائل کے بہترحل میں مدد کرتا ہے،اگر آپ کچھ عرصے کے لیے بیرون ملک منتقل ہوجائیں تو یہ تجربہ آپ کو بہت فائدہ پہنچائے گا۔

دنیا میں کتنی ہی ایسی مثالیں ہیں کہ کسی نے گرم ترین صحرا پیدل عبور کرلیا اور کوئی ہمالیہ کی چوٹی سرکربیٹھا،سیاحت نہ ہوتی تو آج کی سپر پاور امریکہ بھی شایدگمنام ہی رہتی۔