بجلی چور ہو جائیں خبردار!

بجلی چور ہو جائیں خبردار!


اسلام آباد(24نیوز)  بجلی چور ہوجائیں خبردار،کیوں کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے چوروں کے خلاف کریک ڈاون ہورہا ہے.

بجلی چوروں کیخلاف ملک بھر میں کارروائیاں تو جاری ہیں لیکن بجلی چور بھی بڑے ہوشیار ہیں کوئی مین لائن سے کنڈا ڈالتا ہے تو کوئی میٹر سلو کرتا ہے اور تو اور اب ڈیجیٹل میٹر میں آٹو چپ اور بجلی چور شنٹ کا بھی استعمال کر رہے ہیں۔ لیکن اب  بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاون ہورہاہے۔صرف آئیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف 18 ہزار مقدمات درج ہوئے جبکہ ان سے 20 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی۔ 

ذرائع کاکہناہے سردی اور گیس کی قلت کے باعث چوری کی بجلی الیکٹرک ہیٹرز اور گیزر کیلیے استعمال ہو رہی ہے۔ بجلی چوری کرنےپرسات سال قید اورجرمانہ الگ بھرناہوگا۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔