نئے سال کا پہلا چاند گرہن آج ہوگا

نئے سال کا پہلا چاند گرہن آج ہوگا


کراچی(مانیہ شکیل) پاکستان سمیت بیس ممالک میں نئے سال کا پہلا چاند گرہن آج رات کو دیکھا جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق سال 2020 کا پہلا چاند گرہن آج رات کو لگے گا، پاکستان   سمیت بیس ممالک انڈیا ، چین ،جاپان ، یورپ میں جزوی چاند گرہن ہوگا، چاند گرہن کا آغاز 10 بجکر 6 منٹ پر ہوگا اور اختتام 2 بجکر 7 منٹ پر ہوگا جبکہ 12 بجکر 10 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔

یہ چاند گرہن جزوی ہوگا جبکہ چاند گرہن کی شروعات کےوقت چاند کی روشنی مدھم ہوجائے گی، جزوی چاند گرہن کراچی ، لاہور ، اسلام آباد اور پشاور سمیت کئی اضلاع میں دیکھا جاسکے گا یہ چاند گرہن انسانی صحت پر زیادہ اثر انداز نہیں ہوگا،اس سال مزید تین چاند گرہن دیکھے جائیں گے۔