نوازشریف کواڈیالہ کی بجائے مچھ جیل کوئٹہ منتقل کیے جانیکا امکان: ذرائع


اسلام آباد(24نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی پر لاہور ایئرپورٹ کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ نوازشریف کو اڈیالہ کی بجائے مچھ جیل کوئٹہ منتقل کیا جائے گا۔ 

ذرائع کے مطابق نواز شریف کو ایئرپورٹ کے لاؤنج سے گرفتار کے کرنیب آفس لایا جائے گا جبکہ ذرائع کے مطابق  نواز شریف کو کوئٹہ کی مچھ جیل میں منتقل کیا جانے کا امکان ہے۔    مچھ جیل میں بیرک کی فوری تیاری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس کے مجرم کیپٹن(ر) صفدر کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

واضح رہے کہ احتساب عدالت(نیب) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 10 سال ، انکی صاجزادی مریم کو 7 سال جبکہ انکے داماد کیپٹن صفدر کو 1 سال قید کی سزا سنائی ہے۔نیب نے کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے جبکہ نواز شریف اور انکی صاجزادی تاحال لندن میں ہیں اور وہ بروز جمعہ وطن واپس آئیں گے جہاں سے ان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔