پانامہ ریفرنسز کی سماعت کیلئے نیب کو مزید وقت مل گیا

پانامہ ریفرنسز کی سماعت کیلئے نیب کو مزید وقت مل گیا


اسلام آباد(24نیوز) سپریم کورٹ نے پاناما ریفرنسز کی سماعت کیلئے احتساب عدالت کو 6 ہفتوں کا مزید وقت دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق شریف فیملی کیخلاف تین میں سے صرف ایک ریفرنس کی سماعت مکمل ہو سکی۔  العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزتاحال زیرسماعت ہیں۔  احتساب عدالت نے مزید وقت کیلئے آج سپریم کورٹ کو درخواست کی تھی ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے جج محمد بشیر کی درخواست پر سماعت کی جس کے بعد سپریم کورٹ نے پاناما ریفرنسز کی سماعت کیلئے احتساب عدالت کو 6 ہفتوں کا مزید وقت دے دیا۔