ہماری کسی سیاسی جماعت سےکوئی وفاداری نہیں: ترجمان پاک فوج


اسلام آباد(24نیوز) ترجمان پاک فوج کا کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کا انتخابات میں براہِ راست کوئی تعلق نہیں، افواج الیکشن کے عمل کو غیر سیاسی غیر جانبدار ہوکر ادا کرے گی۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کا انتخابات میں براہِ راست کوئی تعلق نہیں. افوج الیکشن کے عمل کو غیر سیاسی غیر جانبدار ہوکر ادا کرے گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کر دیا  کہ ہماری کسی سیاسی جماعت سےوفاداری نہیں۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے شہری بلا خوف و خطر اپنا ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں کوئی کسی کو دباؤ میں نہیں لا سکتا ۔ 

ڈٰ ی جی آئی ایس پی آر  نےکہا  کہ 2013 کے انتخابات اس انتخابات کی نسبت  مشکل تھے۔  2013 میں دہشتگردی کے واقعات ہورہے تھے، 2013کے جنرل الیکشن میں 70ہزار185 پولنگ اسٹیشنز کیلیے 75ہزار اہلکاروں نے الیکشن ڈیوٹیز انجام دیں، اب  2018 الیکشن میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ پولنگ اسٹیشن ہیں اور ہمیں جو کام بتایا گیا ہے اس کے لیے 3 لاکھ 71 ہزار سے زائداہلکار درکار ہوں گے۔انھو ں نے مزید کہا کہ  2018 کے الیکشن میں پہلی بار فوج تعینات نہیں ہو رہی، پچھلے الیکشنز میں بھی فوج خدمات انجام دیتی رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ  بیلٹ پیپرز کی ترسیل فوج کی نگرانی میں ہوگی، ہم نے اسے صرف محفوظ طریقے سے پہنچانا ہے، الیکشن کے بعد بیلٹ باکس کو محفوظ طریقے واپس بھیجنے کےلیے بھی فوج سیکیورٹی دے گی، فوج کا کام یہ ہے کہ انتخابی مواد بغیر کسی رکاوٹ کے مقررہ مقامات تک پہنچایاجائے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔