اداکار رنبیر کپور کو ’’پر‘‘لگ گئے

اداکار رنبیر کپور کو ’’پر‘‘لگ گئے


نئی دہلی(24نیوز) وہ کہتے ہیں نا کہ خدا جب حسن دیتا ہے تو نذاکت آ ہی جاتی ہے، کچھ ایسا ہی معاملہ ہوا اداکار رنبیر کپور کے ساتھ، فلم سنجو کی کامیابی کے بعد اداکار کی فرمائشیں برھتی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فلم سنجو کی کامیابی کے بعد اداکار رنبیر کپور کو پر لگ گئے۔ادکار کی مانگ بڑھ گئی اور ساتھ ساتھ نخرے بھی آسمان کو چھونے لگے۔

رنبیر کپور کی اگلی فلم اداکار اجے دیوگن کے ساتھ ہے۔ فلم کا نام لو رانجن ہے۔ رنبیر اور اجے آخری بار آٹھ سال پہلے فلم راج نیتی میں اکھٹے نظر آئے تھے۔ رنبیر نے ہدایتکار سے خصوصی فرمائش کی کہ ان کے اور اجے کے سین بڑھائے جائیں۔ جس کو ہدایتکار نے بخوشی قبول کر لیا۔واضح رہے کہ فلم 2020 میں رلیز کی جائے گی۔