بالی وڈ کا کونسا ہیرو کتنا کماتا ہے؟جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

بالی وڈ کا کونسا ہیرو کتنا کماتا ہے؟جان کر آپ حیران رہ جائیں گے


 نئی دہلی(24نیوز) سلمان خان کی فلم ریس تھری پر لوگوں نے تنقید تو بہت کی، لیکن سلو بھائی نے بالی وڈ کے مہنگے ترین اداکار ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے دبنگ خان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایک فلم کا 60 کڑوڑ معاوضہ مانگ کر وہ مہنگے ترین اداکاربن گئے۔ ان کے بعد نمبر آتا ہے عامر خان کا،مسٹر پر فیکشیونیسٹ ایک فلم کا 55 کڑوڑ ڈیمانڈ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکار رنبیر کپور کو ’’پر‘‘لگ گئے 

 علاوہ ازیں شاہ رخ خان 45 کڑوڑ، اکشے کمار اور ہرتیک روشن 40 کڑوڑ، رنویر سنگھ اور رنبیر کپور 20 کڑوڑ اور بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن صرف 15 کڑوڑ روپے میں فلم کرنے کے لیے مان جاتے ہیں۔