نواز شریف نے چودھری نثار پر ٹکٹ کےحصول کیلئے شرط لگادی

نواز شریف نے چودھری نثار پر ٹکٹ کےحصول کیلئے شرط لگادی


لاہور(24نیوز) چودھری نثار کی مشکلات میں اضافہ ، ٹکٹ لینا ہے تو درخواست دینا ہو گی۔ نواز شریف نے سابق وزیر کے لیے شرط لگا دی ۔

چودھری نثار کی مشکلات میں اضافہ، نواز شریف نے ٹکٹ کے لیے درخواست دینے اور پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہونے کی شرط لگا دی ۔ جبکہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سابق وزیر داخلہ کو ٹکٹ دینے کے حامی ہیں ، دوسری طرف چودھری نثار ٹکٹ کے لیے درخواست نہ دینے پر قائم ہیں ، اب دیکھنا ہے کہ چودھری نثار پیش ہوتے ہیں یا نہیں ، ادھر سابق وزیر داخلہ نے این اے 59 اور پی پی 12 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔