دبنگ سلمان خان نے فلم ’ریس 3‘ سے ڈسٹری بیوشن کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا

دبنگ سلمان خان نے فلم ’ریس 3‘ سے ڈسٹری بیوشن کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا


 24 نیوز: بالی وڈ انڈسٹری کے سلو میاں کی ادکاری کے تو سب ہی دیوانے ہے، دبنگ خان نے اب ڈسٹری بیوشن میں بھی قدم رکھ دیے ہیں۔ جس کا آغاز وہ اپنی فلم ریس 3 سے کررہے ہیں۔

24 نیوز ذرائع کے مطابق سلمان خان کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے ساتھ پروڈیوسر بھی ہیں۔ لیکن اب سلو میاں نے فلم ڈسٹری بیوشن کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے، جس کا آغاز وہ اپنی فلم ’ریس 3‘ سے کریں گے۔ فلم ’ریس 3‘ ٹپس فلمز اور سلمان خان فلمز کے مشترکہ بینر تلے بن رہی ہے۔ جس کے بعد اب فلم کے ڈسٹری بیوٹرز بھی یہی ہیں، فلم کے دو پروڈکشن ہاؤس ہیں۔