سعودی عرب میں ہوا انوکھا فیشن شو، ماڈلز کا نام و نشان ہی موجود نہیں

سعودی عرب میں ہوا انوکھا فیشن شو، ماڈلز کا نام و نشان ہی موجود نہیں


24 نیوز : ہم نے بہت سے فیشن شو دیکھے یا انکے بارے میں سنا ہوگا جس میں ماڈلز ریمپ پر آکر جلوے دیکھاتی ہیں، مگر سعودی عرب میں ہوا ایک منفرد فیشن سو، فیشن شو میں ماڈلز کا نام و نشان ہی موجود نہیں تھا۔

  24 نیوز ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں فیشن شو ہوا لیکن ماڈلزکے بغیر، سعودی عرب کے شہرجدہ میں فیشن شومیں ملبوسات کی نمائش کے لیے ریمپ پر حسین ماڈلز نظرنہ آئیں بلکہ ڈرونز ملبوسات کو اڑاتے نظرآئے۔

یاد رہے کہ ایک خاص وقت تک سعودی عرب میں فیشن شو کی اجازت نہیں دی جاتی تھی، لیکن ایک ماہ قبل سعودیہ کا پہلا فیشن شو منایا گیا تھا ۔ یہ فیشن شو 26 سے 31 مارچ تک اپنی تمام تر رعنائیوں اور رنگوں کے ساتھ جاری رہا تھا۔