صدر مملکت ممنون حسین نے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی

صدر مملکت ممنون حسین نے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی


24 نیوز : صدر مملکت ممنون حسین اور روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان چنگ ڈاو میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ امور سمیت عالمی اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات میں مزید اضافے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

 یہ خبر پڑھنا مت بھولئے: الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کو بڑی مشکلات کا سامنا، اب کیا ہوگا؟ کپتان پریشان

24 نیوز ذرائع کے مطابق صدر پاکستان اور روسی صدر کے درمیان ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس میں سائیڈ لائین پر ہوئی۔ ملاقات کے دوران صدر مملکت ممنون حسین اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے دوطرفہ امور سمیت عالمی اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا. 

علاوہ ازیں ملاقات میں صدر مملکت اور روسی صدر نے باہمی تعلقات میں مزید اضافے پر اتفاق کیا، جبکہ پاکستان اور روس کے درمیان تجارت، توانائی، سلامتی، تعلیم اور ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستانی سرزمین کو بہت بڑا تحفہ مل گیا

اس موقع پر دونوں صدور کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تجارت میں اضافے کے وسیع امکانات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کاحجم بڑھایا جائے گا۔

یہ ویڈیو دیکھیں: