30 جون تک اثاثے ظاہر کردیں ، بعد میں موقع نہیں ملے گا: وزیراعظم کا پیغام



اسلام آباد(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی بے نامی اثاثے 30جون تک ظاہر کر دیں پھر موقع نہیں ملے گا، ہمارے پاس جو معلومات ہیں وہ پہلے کسی حکومت کے پاس نہیں تھیں۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کا قرض6ہزارسے30ہزار ارب تک پہنچ گیا،پاکستانی قوم سب سے زیادہ خیرات دیتی ہے، اور ٹیکس سب سے کم دیتی ہے۔ ٹیکس ادائیگی کے بغیرملک کوترقی نہیں دے سکتے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا سب پاکستانی ملکی و غیر ملکی اثاثے ڈکلیئر  کریں، اگرہم ٹیکس نہیں دیں گے توملک کبھی عظیم قوم نہیں بن سکتی،وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا فائدہ اٹھائیں اوراپنے بچوں کا مستقبل ٹھیک کریں،انہوں نے کہا کہ سالانہ ہم 4ہزار ارب ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں،4ہزار میں سے 2ہزار ارب روپے ان کے لئے گئے قرضوں کی ادائیگیوں میں چلا جاتاہے،بچ جانے والے پیسے سے ملک کے خرچے پورے نہیں ہوسکتے ۔

وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر کہہ دیا کہ 30جون کے بعد اثاثے ظاہرکرنے کاموقع نہیں ملے گا، اثاثے ڈکلیئر کرنے کی اسکیم میں سب شرکت کریں۔انہوں نے کہا کہ قوم میں جذبہ آگیا تو ہم ہر سال 10ہزار ارب روپے اکٹھا کرسکتے ہیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ عظیم قوم بننے کےلئے ہمیں خود کو تبدیل کرنا پڑےگا، عوام آگے بڑھیں اور موقع دیں کہ ہم اس ملک کو پیروں پر کھڑا کریں اور لوگوں کو غربت سے نکالیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔