پاکستانی مسافروں نے عراقی ائر لائن کو بھولا سبق یاد کرادیا

پاکستانی مسافروں نے عراقی ائر لائن کو بھولا سبق یاد کرادیا


اسلام آباد(24نیوز)عراقی ائر لائن انتظامیہ مسافروں کو جہاز میں بٹھا کر اے سی چلانا بھول گئی،متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

بغداد سے کراچی آنے والی پرواز 409 میں زائرین کو بٹھا کر اے سی چلانا بھول گئے۔شدید گرمی سے کئی زائرین کی حالت غیر ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق اے سی آن کیے بغیر ہی ایک گھنٹے بعد جہاز ٹیکسی کرنے لگا۔ مسافروں نے احتجاج کیا اور اے سی کے بغیر سفر سے انکار کر دیا۔ پائلٹ جہاز کو واپس لے گیا اور سیکیورٹی کو بلا لیا۔  سیکیورٹی اہلکاروں نے خاتون سمیت کئی مسافروں سے دست درازی کی۔

سیکیورٹی اہلکاروں کے تشدد سے کچھ مسافروں کو معمولی زخم بھی آئے۔  سیکیورٹی اہلکاروں نے کئی زائرین کو حراست میں بھی لیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پاکستانی سفیر ساجد بلال نے عراقی حکام سے رابطہ کیا ۔ پاکستانی زائرین کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان سفیر فوراً ائرپورٹ پہنچے اور زائرین کیساتھ روا سلوک کا جائزہ لیا۔

سفارتخانے کے بروقت ردعمل کے باعث زخمیوں کو طبی امداد اور گرفتار افراد کو رہا کیا گیا۔ فوری طور پر پرواز ری شیڈول کرکے تمام زائرین کیساتھ روانہ کی گئی۔ زخمی زائرین کو عراقی حکومت کی جانب سے معاوضہ بھی ادا کیا گیا۔ طیارے میں 120 پاکستانی زائرین سوار تھے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer