سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت مسترد، سٹاک مارکیٹ میں مزید مندی

سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت مسترد، سٹاک مارکیٹ میں مزید مندی


کراچی (24نیوز) آصف علی زرداری کی گرفتاری کے احکامات کے بعد اسٹاک مارکیٹ کی مندی بڑھ گئی، 100انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی آگئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نےجعلی بنک اکاؤنٹس کے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس پر فیصلہ سنایا،جس میں عدالت نے  آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد  کرتے ہوئے گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت کے ان احکامات کے بعد سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے کو ملا، 100انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے کو ملی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔