نیب بلاول بھٹوکو گرفتارکرنے کی کوشش کررہاہے



اسلام آباد(24 نیوز) سینئرصحافی اورتجزیہ کار حامدمیرکا کہنا ہے کہ نیب بلاول بھٹوکوگرفتارکرنے کی کوشش کررہاہے۔

سینئرصحافی اورتجزیہ کار حامدمیر  کا 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہحکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اپوزیشن جماعتیں متحدہورہی ہیں۔ مریم نوازکیخلاف بھی کیس بناکرگرفتار کرنے کی کوشش کی جائے گی، مولانافضل الرحمان پشاوراورکوئٹہ کے جلسوں کےبعد اسلام آبادکارخ کرینگے۔  فضل الرحمان کا دعویٰ ہے وہ 10 لاکھ لوگ اسلام آباد لائیں گے۔  حامدمیر کا مزید کہنا ہے کہ عوام سڑکوں پرآگئے تولیڈرپیچھے عوام آگے نکل جائیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer