وزیر آباد: تیرہ سالہ بچی کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا


وزیر آباد(24نیوز) سا تویں جماعت کی طالبہ ماہ نور کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر آباد میں نامعلوم افراد نے تیرہ سالہ بچی کو اغوا کر لیا، ساتویں جماعت کی طالبہ ماہ نور گھر سے سکول جانے کے لئے نکلی تھی کہ ملزم اغوا کر کے لے گئے۔ غمزدہ والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لے کر بچی کوبازیاب کرانے کی اپیل کی ہے۔

بچی کے والدین نے بچی کی بازیابی کیلئے پولیس کی جانب سے رشوت کے مطالبہ کا الزام عائد کیا ہے۔