چیئرمین سینیٹ: عبدالقدوس بزنجو نے امیدواروں کا اعلان کر دیا


اسلام آباد (24 نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے چیئرمین سینیٹ کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی بلوچستان سے سینیٹ چیئرمین لانے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے نو منتخب سینیٹرز کے ہمراہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کے لیے انوارالحق کاکڑ اور صادق سنجرانی کے ناموں کو فائنل کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ کے لیے حمایت پر عمران خان اور آصف زرداری کے شکر گزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آپ مجھے ٹینشن میں نظر آرہے ہیں، اعتزاز احسن کا چیف جسٹس سے مکالمہ 

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہم کسی صورت نہیں چاہتے کہ چیئرمین سینیٹ مسلم لیگ ن کا بنے۔ ہم وزیراعلیٰ بلوچستان کے پینل کو سپورٹ کریں گے۔

یہ ویڈیو بھی بہت اہم ہے:

اس سے قبل پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے ن لیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ تعجب ہے کہ نااہل نوازشریف بھی انقلاب کی بات کررہا ہے۔ 2018ء میں پی ٹی آئی اور کرپٹ مافیا میں مقابلہ ہوگا۔ مخالفین قیمہ والے نان کھلا کر جنون کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

ضرور پڑھیں: عدالت نے نومنتخب سینیٹرز کو خوشخبری سنادی 

علاوہ فاٹا کے سینیٹرز نے وزر اعظم شاہد خاقان عباسی کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ نہ وزارت چاہیے، نہ ہی ترقیاتی فنڈز بلکہ ہمیں تو بس ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ چاہیے۔ فاٹا سینیٹرز نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو صاف صاف بتا دیا اور اور ترقیاتی فنڈر کے لالی پاپ کو بھی قبول نہیں کیا۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین سینیٹ کی حمایت کے لیے وزارت اور ترقیاتی فنڈز کے فوری اجراء کی پیش کش کی تھی۔

مزید اس ویڈیو میں دیکھیں: