داعش نے کراچی میں نیٹ ورک بنا لیا، بھتہ اکٹھا کرنے کا انکشاف


کراچی (24 نیوز) شہرِ قائد میں ایک بار پھر دہشت گرد تنظیم داعش کی سرگرمیوں کا انکشاف۔ داعش نے نیٹ ورک بنا کر بھتہ اکٹھا کرنا شروع کر دیا۔

گلشن معمار میں بھتہ طلب کرنے پر ٹھیکیدار نے رینجرز سے رابطہ کرلیا۔ دوسری جانب شہر بھر میں قانون نافذ کرنے اداروں کا کریک ڈاؤن کے دوران گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کراچی میں داعش گھس آئی، اہم دہشتگرد پکڑا گیا، ایف آئی اے کے سامنے سب راز اُگل دیئے

تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشتگرد تنظیم داعش کے بھتہ خوروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ گلشن معمار میں ٹھیکدار سے 30 لاکھ روپے بھتہ طلب کرلیا گیا۔ ٹھیکیدار رسول کریم نے تحفظ اور معاملہ کے حوالے سے رینجرز کو درخواست دے دی۔

واضح رہے کہ کراچی میں جرائم کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ علاوہ ازیں قائد آباد تھانہ کی حدود سواتی محلہ میں سرتاج نامی ملزم نے رستم کو گولی مار کر قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے مقتول کی بیوی زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

پڑھنا نہ بھولئے:شہرِ قائد سے مزید افغانی ڈکیت گرفتار، ماسٹر مائنڈ کا پتہ چل گیا

اسٹیل ٹاون پولیس کی کارروائی میں ہزاروں لیٹر سے بھرا ہوا کمپاؤنڈ پکڑا گیا۔ پولیس کے مطابق کمپاؤنڈ میں غیر محفوظ حالت میں تیل رکھا گیا تھا۔ کارروائی کے دوران کمپاونڈ کا منشی گرفتار کر لیا گیا۔ جس نے بتایا ہے کہ کمپاؤنڈ عارف خٹک کئی غیر قانونی کاموں میں ملوث ہے۔ پولیس کی جانب سے کمپاونڈ سیل کر کے کمپاونڈ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پی آئی بی کالونی میں پولیس نے چھاپہ مارا۔ پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ مٰیں مبینہ طور پر ملوث ملزم زاہد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم زاہد کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

ضرور پڑھئے: 17 سالہ لڑکی ہوشین کے قاتل کا پتہ چل گیا، وہ کوئی اور نہیں بلکہ۔۔۔

اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف بلدیہ ٹاون مدینہ کالونی میں پولیس نے آپریشن کیا۔ جس دوارن ملزم شکیل کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے اسلحہ اور چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئیں۔