بندہ ایک،ہنر دو،استاد سلیم نے کمال کردیا

بندہ ایک،ہنر دو،استاد سلیم نے کمال کردیا


لاہور( 24نیوز )گلو کاری ، وڈ فائن آرٹ ، اور کیلی گرافی ویسے تو الگ الگ ہنر ہیں لیکن اگر یہ سارے ہنر ایک ہی انسان کو آتے ہوں تو وہ بندہ کیسا ہوگا اسی طرح کے ایک ہنر مند نے دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا خوب لوہا منوایا ہے۔
جی ہاں استاد سلیم ایک ایسے انسان ہیں جو بہت سارے ہنر جانتا ہے جو لکڑی اور ہاتھوں کی صفائی سے خوبصورت ماڈل بناتے ہیں دلکش تحریریں لکھتے ہیں اور بہترین گلوکاری بھی کرتے ہیں ۔
لکڑی کے بنے ان مختلف ماڈلز کو تراشنے والا یہ ہے استاد سلیم جس نے اپنے ہاتھوں کی کاریگری سے کہیں لکڑی سے قرانی آیات لکھ رکھی ہیں تو کہیں مغلیہ دور کی پرانی حویلیوں کے ماڈلز بنا رکھے ہیں، استاد سلیم کا کہنا ہے کہ کبھی سرکاری سطح پر اس کا م کی بہت پذیرائی تھی ۔
فائن آرٹ کے استاد سلیم نے جہاں خوبصورت پرانی عمارتوں کے ماڈلز بناے وہیں ملک کے دیہی کلچر کو اپنی کاریگری سے ماڈل کی شکل دی استاد سلیم کا کہنا ہے کہ وہ ایک اچھا ماڈل چھ سے آٹھ ماہ میں تیار کرتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ادویات نہیں ڈانس،وزیر ستان کے ڈاکٹروں نے انوکھا طریقہ علاج ڈھونڈ لیا

استاد سلیم وڈ فائن آرٹ کے ماہر ہونے کے علاوہ موسیقی سے بھی خوب محبت کرتے ہیں گانے کے لئے باقاعدہ ریاض بھی کرتے ہیں، استاد سلیم کی خواہش ایک بہترین اکیڈمی کا قیام، جس میں وہ آپنا ہنر آنے والی نسل کو دینا چاہتے ہیں ، استاد سلیم جیسے بہترین جیسے بہترین ہنرمندوں کی اگر حکومتی سطح پرتھوڑی سی مدد کی جائے تو یہ ملک و قوم کا نام پوری دنیا میں روشن کرسکتے ہیں ۔