آئی ٹی کی دنیا میں پاکستان ایک مثال


اسلام (24نیوز) وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے شعبے میں ترقی 2014 سے شروع ہوئی،جلد ڈیجیٹل پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے انکیوبیشن سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشا رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان   دنیا میں آئی ٹی شعبے میں ایک مثال ہے۔ پاکستان میں 15 کروڑ لوگ موبائل فون استعمال کرتے ہیں۔39 فی صد موبائل صارفین تھری جی اورفورجی استعمال کررہے ہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:اقتدار آخری سانسوں پر،حکومت نے ہاتھ پاوں مارنا شروع کر دئیے 

  ان کا مزید کہنا تھا کہ چاروں صوبوں میں انکوبیشن سینٹرز بنانے کا وعدہ پورا کیا۔ سی ای اوموبی لنک عامر ابراہیم کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی ہے کہ انکوبیشن سینٹرمیں پہلے شراکت دارکے طور پر کام شروع کیا۔ پاکستان ان چندممالک میں شامل ہے جو آئی ٹی کے میدان میں بہت تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔