’’ لشمینیا‘‘ نے وبائی شکل اختیار کر لی،ہزاروں افراد متاثر


پشاور(24نیوز) ’’لشمینیا ‘‘نے لنڈی کوتل میں وبائی شکل اختیار کر لی، 10ہزار سے زائد افراد متاثر ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق لشمینیا نے لنڈی کوتل میں وبائی شکل اختیار کر لی ہے۔جس سے 10 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔جبکہ اکثریت بچوں کی ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لشمینیا بیماری ’’سینڈ ‘‘نامی مچھرکےکاٹنےسے پھیلتی ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:خون اور اندھیرے میں ڈوبے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے:خرم دستگیر 

 شہریوں کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کی ساری توجہ صرف پولیو کے مرض تک ہی محدود ہو کر رہ گئی ہے۔جبکہ فاٹا سیکرٹریٹ کو صحت کی مد میں کروڑوں روپے ملتے ہیں۔ لشمینیا کے حوالے سے محکمہ صحت عوام میں آگاہی پیدا کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔