پولیس کی بڑی کامیابی، ڈاکوؤں کا 3رکنی گینگ گرفتار

پولیس کی بڑی کامیابی، ڈاکوؤں کا 3رکنی گینگ گرفتار


کراچی( 24نیوز ) پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئےسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ڈاکوؤں کا 3رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔

ضرور پڑھیں:ڈالر سستا ہوگیا

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شہریوں کو لوٹنے والا 3رکنی ڈکیت گینگ پکڑا گیا، گینگ شاہ لطیف کے علاقے میں لوٹ مار کرتا تھا، ملزموں نے آخری بار 4مئی کو ڈکیتی کی واردات کی، ملزموں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج 24نیوزنے حاصل کرلی ،گرفتارملزمان نے 4 مئی 2019 کوشاہ لطیف میں ڈکیتی کی واردات کی تھی ۔

ذرائع کاکہناتھاکہملزمان نے واردات کے دوران چوکیدارکوکرسی سے باندھ کر2 لاکھ 70 نقدی لوٹی تھی، ملزمان نےدوران تفتیش درجنوں ڈکیتیوں کی وارداتوں کااعتراف کرلیا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER