آئی ایم ایف کے ساتھ آج معاہدہ طے پانے کا امکان



اسلام آباد(24نیوز)پاکستان اور آئی ایم ایف قرض معاہدے کو آج حتمی شکل دیں گے ، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق امید ہے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے پا جائے گا ، آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول ایگریمنٹ طے پا جائے گا ۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق  معاہدہ طے پانے کی صورت میں وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف حکام مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے،معاہدہ طے نہ پانے کی صورت میں الگ الگ پریس ریلیز جاری کی جائے گی، پاکستان کو تین سالہ قرض دیا جائے گا، پاکستان کو 6 ارب ڈالرز کا قرض ملنے کی توقع ہے ۔

قرض معاہدے کی شرائط پر پاکستان شروع میں عمل درآمد کرے گا،بجلی اور گیس کی قیمتیں دو سال میں بڑھائی جائیں گی،بجٹ خسارے کو 4.5 فیصد تک محدود کیا جائے گا، ایف بی آر کا ریونیو ٹارگٹ 5300 ارب روپے تک مقرر کیا جائے گا۔

 ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق  اگلے بجٹ میں 700 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگائے جائیں گے، شرح سود 12 فیصد تک ہوجائے گی، حکومت ڈالر کی قیمت کو کنٹرول نہیں کرے گی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer