سانحہ داتا دربارمیں بڑی پیشرفت سامنے آگئی



لاہور( 24نیوز ) سانحہ داتا دربار کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت ہوگئی،لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں حساس اداروں نےچھپے مبینہ 6دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ داتا دربار میں بڑی پیش رفت ہوئی، حساس اداروں نے گڑھی شاہو میں کامیاب کارروائی  کرتے ہوئےسی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے 6مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ہونے والوں میں سانحہ داتار دربار کے خودکش حملہ آور کے مبینہ سہولت کار بھی شامل ہیں، خودکش حملہ آور اور سہولت کار گزشتہ چند روز سے گڑھی شاہو مین بازار میں رہائش پزیر تھے۔

سی سی ٹی وی کیمروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خودکش حملہ آور دھماکہ کے روز صبح ٹائم بازار سے گزر ررہا ہے جبکہ خودکش حملہ آور نےدھماکہ سے پہلے داتا دربار کی ریکی بھی کی، آپریشن گڑھی شاہومین بازارمیں نیو عباسی ٹی سٹال پرکیا گیا، ریسٹورنٹ کی جگہ تین ماہ قبل اسدعباسی نے کرایہ پرلی تھی، شاہ بابا نامی شخص اسد عباسی کا پارٹنزتھا جس کے پاس مشکوک لوگوں کا آنا جانا تھا۔

حساس اداروں نے گزشتہ شب کامیاب آپریشن کے بعد شاہ بابا اوراسکے تمام ساتھیوں کو حراست میں لیا، آپریشن کے دوران گرفتار دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد اور اہم دستاویزات بھی برآمد ہوئے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER