طارق ٹیڈی بڑی مشکل میں پھنس گئے

طارق ٹیڈی بڑی مشکل میں پھنس گئے


لاہور(24نیوز) لاہور کی عدالت نےسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ جاری کردیئے، عدالت نے حکم دیا ہے کہ طارق ٹیڈی کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے.

ضرور پڑھیں:ڈالر سستا ہوگیا

تفصیلات کے مطابق فیملی کورٹ نے بچوں کو خرچہ نہ دینے پر طارق ٹیڈی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے، طارق ٹیڈی کے خلاف ان کی سابق بیوی عاصمہ نے مقدمہ دائر کررکھا ہے،لاہور کے فیملی عدالت نےسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا،فیملی کورٹ جج مائرہ حسن نے طارق ٹیڈی کی سابقہ بیوی عاصمہ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کے مطابق سابق شوہر عدالتی حکم کے باوجود بچوں کا خرچہ ادا نہیں کررہا،اکیلی بچوں کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتی۔

فیملی عدالت نے عاصمہ کا بیان سننے کے بعدسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ ان کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ طارق ٹیڈی اور ان کی اہلیہ کے درمیان سال 2011 میں علیحدگی ہو ئی تھی،اُن کی اہلیہ عاصمہ نے نان نفقہ کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا،بچوں کو نان نفقہ نہ دینے پر عدالت طارق ٹیڈی کو کئی بار وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر چکی ہے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER