"میاں نواز شریف کی طبیعت حقیقت میں خراب ہے"



ملتان(بلال نیازی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ میاں نواز شریف کی طبیعت حقیقت میں خراب ہے,انہیں علاج کے لیے بیرون ملک چلےجاناچاہیے, حکومت نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں محلہ داود جہانیاں میں عید میلاد النبیﷺ کے جلوس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ ہم چاہتے ہیں کہ میاں نواز شریف صحت یاب ہو کرآئیں اور سیاست شروع کریں،وزیر خارجہ کامزید کہناتھاکہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے میں بے پناہ تضادات ہیں،مودی سرکار نے سپریم کورٹ میں نفسیاتی دباو رکھا ہے۔

شاہ محمودقریشی کاکہناتھاکہ آج97 روز ہو گئے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہے، علی گڑھ میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے اور یوپی کے کالج سکول بند ہیں، مودی اگر کشمیر میں کرفیواور کالے قوانین ختم کر دیں تو ہم بھی مودی کا شکریہ ادا کریں گے۔