جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس ،حمیرا ارشد ذہنی اذیت کا شکار

جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس ،حمیرا ارشد ذہنی اذیت کا شکار


لاہور(زین مدنی )گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مجھ سے منسوب بہت سے  جعلی اکاﺅنٹس  فعال ہیں اور بد قسمتی سے ان کو بند کرنے کیلئے ایف آئی اے کے پاس کوئی ٹھوس حکمت عملی نہیں ہے ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حمیرا ارشد نے کہا کہ اکثر  جعلی اکاﺅنٹس  کی وجہ سے ذہنی اذیت کا سامناکرنا پڑتا ہے ۔درخواست دینے کے باوجود منفی سر گرمیاں کرنے والوں کو گرفتار نہیں کیا گیا اور جب تک ایسے عناصر کو سخت ترین سزائیں نہیں ملیں گی اس طرح کے لوگ دیدہ دلیری سے ایسے ہی کام کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیک کئے گئے اور  جعلی اکاﺅنٹس  کے ذریعے ایسے ایسے نازیبا پیغامات بھیجے جاتے ہیں جو ناقابل بیان ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer