نواز شریف کا نام ای سی ایل سے کیوں نہیں نکالا جارہا؟



لاہور( 24نیوز )سینئر اینکر پرسن نسیم زہرا کی شریف خاندان کے اہم افراد  سے گفتگو ہوئی، جس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  24 نیوز کی سینئر اینکر پرسن نسیم زہرا کی  شریف خاندان کے اہم افراد سے گفتگو ہوئی، ذرائع شریف خاندان کا کہناتھا کہ میاں نواز شریف کا  ای سی ایل سے نام نکالنے پر نیب اور وزارت داخلہ شٹل کاک کھیل رہی ہے، 2 روز پہلے ڈاکٹرز، سرکاری میڈیکل بورڈ اور ٹیسٹ کے نتائج وزارت داخلہ کو دیئے، پہلے لگ رہا تھا کہ جلد فیصلہ ہو جائے گا،  حکومت کی وجہ سے علاج میں تاخیر ہو رہی ہے۔

 سروسز  ہسپتال  کے سرکاری میڈیکل بورڈ نے کہا کہ بہتر علاج امریکا میں ممکن ہے،  اب تک حکومت نے باہر جانے کی اجازت نہیں دی، حکومتی رویے سے شدید پریشان ہے،  ایک بار پھر حکومت نے رات کو میڈیکل بورڈ کا اجلاس رائے کے لئے طلب کیا ہے۔