ڈی جی آئی ایس آئی سمیت پاک فوج میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں


راولپنڈی( 24نیوز ) پاک فوج میں بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلے کردیئے گئے ہیں،حال ہی میں ترقی پانیوالے اعلیٰ افسروں کو نئی پوزیشنز پر تعینات کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیرنئے ڈی جی آئی ایس آئی مقررکردئیے گئے ہیں،انہوں نےحال ہی میںریٹائر ہونیوالے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی جگہ لی ہے۔
اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز کو جی ایچ کیو کا ملٹری سیکرٹری بنایا گیا ہے،لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی چیف آف لاجسٹک سٹاف،لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی کو کور کمانڈر منگلا کور کی کمان دی گئی ھے،لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر کور کمانڈر پشاور تعینات کیے گئے ہیں،لیفٹیننٹ جنرل محمد عدنان وائس چیف آف جنرل سٹاف ہونگے۔
آئی جی آرمز کے فرائض کیلئے لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کا انتخاب کیا گیا ہے۔