اسحاق ڈار کو کنگال کرنے کا کام تیزی سے جاری

اسحاق ڈار کو کنگال کرنے کا کام تیزی سے جاری


اسلام آباد( 24نیوز )سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیدادیں نیلام کرنے کا معاملہ،نیب نے اسحاق ڈار کے مختلف اکاونٹس اور ان موجود رقم کی تفصیلات پنجاب حکومت کو فراہم کردیں،ان کی اہلیہ اور بیٹے کے تین پلاٹوں کی قرقی کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں بھی جمع کرادیں۔
تفصیلات کیمطابق سابق وزیرداخلہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس اور ان کی جائیدادیں نیلام کرنے کامعاملے میں مزید تیزی آگئی ۔
نیب نے اسحاق ڈار کے مختلف اکاونٹس اور ان موجود رقم کی تفصیلات پنجاب حکومت کو فراہم کردیں،نیب رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار اور ان کمپنیوں کے اکاو¿نٹس میں پانچ کروڑ تراسی لاکھ سے زائد رقم موجود ہے،نیب تفتیشی افسر نے رپورٹ میں کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی گاڑیاں تحویل میں لینے کیلئے ان کی رہائش گاہ پر کارروائی کی گئی،اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر گاڑیاں موجود نہیں تھیں۔
اسحاق ڈار کی گاڑیوں کی تلاش کیلئے کوشش جاری ہے،رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ موضع ملوٹ اسلام آباد میں واقع چھ ایکڑ اراضی اس کیس کی تفتیش شروع ہونے سے پہلے فروخت کی جاچکی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کے شیئرز کی قرقی سے متعلق ایس ای سی پی کی رپورٹ کا انتظار ہے،ایس ای سی پی کی رپورٹ ملنے کے بعد اگلی سماعت پر عدالت کو پیش رفت سے آگاہ کردیا جائے گا، نیب کے تفتیشی افسر نادر عباس نے رپورٹ احتساب عدالت میں بھی جمع کرائی ہے۔