نیویارک(24نیوز) فیس بک کے مقابلے میں بننے والی ایپلیکشن گوگل پلس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ضرور پڑھیں: نیوز ہیڈلائنز 21،11am فروری 2019
تفصیلات کے مطابق گوگل پلس بند کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے، گوگل پلس کو 2011 میں لانچ کیا گیا تھا ، لیکن صارفین کو متاثر کرنے میں ناکام رہا، گوگل نے ہیکرز کے حملوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزاروں صارفین کا ڈیٹا دوسروں تک پہنچا اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسی سال مارچ میں انکشاف ہوا تھا کہ ہیکرز نے 50 لاکھ گوگل صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کی اور ہیکرز نے صارفین کے ان باکس کی بھی جانچ پڑتال کی۔