پاک فوج نے ڈیم کی تعمیرمیں بھی اپنا حصہ ڈال دیا

پاک فوج نے ڈیم کی تعمیرمیں بھی اپنا حصہ ڈال دیا


اسلام آباد(24نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثارسے ملاقات میں ایک ارب انسٹھ لاکھ روپے کا چیک پیش کردیا۔

دیامیربھاشا اورمہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ ریزنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے سپریم کورٹ میں ملاقات کی، جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاک آرمی کی جانب سے چیف جسٹس ڈیم فنڈ کیلئے ایک ارب انسٹھ لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ 
آرمی چیف نے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط بھی لکھا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ آرمی چیف نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیرکا خیر مقدم کیا، اس قومی مقصد کے لئے پاک آرمی کے تمام رینکس نے اپنا حصہ ڈالا،پاک فوج کے افسران بشمول سول افسران نے دو دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ کیلئے جمع کرائی۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔