کراچی(24نیوز) معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے مداح کی فرمائش پوری کردی، سوشل میڈیا پر مداح نے ماہرہ خان سے ان کا عید کا جوڑا مانگا، ماہرہ نے اپنی مداح کو جوڑا بطور تحفہ بھجوادیا.
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ماہرہ خان نے عید مبارک کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کی تھی جس پر سدرہ نامی مداح نے ماہرہ خان کا عید کا جوڑا بطور تحفہ لینے کی فرمائش کی تھی جس پر ماہرہ خان نے انھیں کہا کہ اپنا ایڈریس بھیج دیں، ماہرہ خان نے اپنی مداح کی فرمائش پوری کرتے ہوئے اپنا عید کا جوڑا اس کو بھجوا دیا۔ جوڑا ملتے ہی مداح نے جوڑے کے ساتھ ماہرہ خان کو اپنی تصویر بھیجی جس پر ماہرہ خان نے خوشی کا اظہار کیا۔
@TheMahiraKhan is only celebrity who is this amazing! I tell you! She sent her Eid dress to a fan who lives abroad! ????????
Congratulations Sidra you are lucky! ,❤#MahiraKhan pic.twitter.com/u0pQhUlYBS
— ♏aria ✨ (@fangirly24_7) September 9, 2018