بیرونِ ممالک سے ڈالر کی آمد میں اضافہ

بیرونِ ممالک سے ڈالر کی آمد میں اضافہ


کراچی( 24 نیوز) ترسیلات زر میں اضافہ، نئے مالی سال کے پہلے دو ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے تقریباً 4 ارب ڈالر وطن بھجوائے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی اور اگست میں تارکین وطن نے مجموعی طور پر 3 ارب 96 کروڑ 65 لاکھ ڈالر پاکستان بھجوائے، جو گزشتہ مالی سال سے 13.45 فیصد زیادہ ہیں۔ سعودی عرب سے آنے والی ترسیلات زر پہلے کی نسبت 9 فیصد کم ہوئی، تاہم یو اے ای امریکا اور برطانیہ سے آنے والے ڈالروں میں اضافہ ہوا ہے۔

اگست میں سعودی عرب سے 46 کروڑ 55 لاکھ ڈالر، یو اے ای سے 46 کروڑ 12 لاکھ ڈالر پاکستان بھجوائےگئے جبکہ امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے اگست میں 31 کروڑ 69 لاکھ ڈالر اور برطانیہ سے 27 کروڑ 88 لاکھ ڈالر بھجوائے گئے۔