اداکارہ "میرا "نے بھی ڈیم فنڈز میں اپنا حصہ ڈال دیا

10:55 PM, 10 Sep, 2018

وقار نیازی
Read more!

کراچی(24نیوز) اداکارہ میرا نے بھی وزیر اعظم عمران خان کے ڈیم فنڈ زمیں 25 ہزار روپے دینے کا اعلان کیاہے.
تفصیلات کے مطابق اداکارہ " میرا " نے  کراچی میں خصوصی بچوں کے سینٹر کا دورہ کیا، انھوں نے کہا کہ بچوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی، اداکارہ نے خصوصی بچوں کو  تحائف بھی دئیے۔

اس موقع پر 24نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  شوخ وچنچل اداکارہ نے ڈیم فنڈز میں 25 ہزار روپے دینے کا اعلان بھی کردیا، اداکارہ نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو ڈیم کے فنڈز کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔" میرا " نے کہا کہ وہ پاکستان کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہتی ہیں۔

مزیدخبریں