سینئر سری لنکن کرکٹرز کی پاکستان نہ آنے کی وجہ سامنے آگئی

سینئر سری لنکن کرکٹرز کی پاکستان نہ آنے کی وجہ سامنے آگئی


اسلام آباد(24 نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہےکہ بھارتی حکام پاکستان آنے والے سری لنکن کھلاڑیوں کو آئی پی ایل سے نکالنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فوادچودھری نے دعویٰ کیا کہ کرکٹ کے میدان کی خبر رکھنے والے لوگ بتا رہے ہیں کہ انڈین کرکٹ کے کرتا دھرتاؤں نے سری لنکن کرکٹرز کو دھمکی دی کہ اگر وہ پاکستان کے دورے پر گئے تو   آئی پی ایل سے خود کو فارغ سمجھیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ بھارت کی خلاء سے لے کر کرکٹ تک ہر معاملے میں نفرت انگیزی انتہائی جاہلانہ ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، بھارتی اسپورٹس اتھارٹیز کو اس پر شرم آنی چاہیے۔  

Malik Sultan Awan

Content Writer