نیپرا نے کراچی والوں کی سن لی،لوڈشیڈنگ کا نوٹس


کراچی( 24نیوز )نیشنل الیکڑسٹی پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا، کے الیکٹرک سے صورتحال پر تفصیلی رپورٹ کرکے معاملے کی تحقیقات کیلئے اعلی سطح کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
گرمی شروع ہوئی تو کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں کا جینا کر دیا حرام، دس گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے، گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ دکاندار اور تاجر بھی ہوئے صورتحال سے سخت پریشان۔ ہیں۔
کراچی میں غیر معمولی لوڈ شیڈنگ کا نیپرا نے نوٹس لے لیا، نیپرا حکام نے صورتحال کی تحقیقات کیلئے اعلی سطح کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا، نیپرا نے الیکٹرک سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی ہے، معاملے کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کے الیکٹرک کے دفاتر کا دورہ بھی کریگی۔
ایک طرف کے الیکٹرک اس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار سوئی سدرن گیس کو قرار دے رہا ہے تو دوسری سوئی سدرن نے کے الیکٹرک کے موقف کی تردید کر رہا ہے، کے الیکٹرک کے ترجمان نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ گیس کے پریشر میں کمی کو بتایا تھا، سوئی سدرن حکام کے مطابق کے الیکٹرک کا موقف گمراہ کن ہے۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں